پیر, دسمبر 23, 2024
6:33 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںحکومت کا کسانوں کی جیب سے اضافی 32 ارب روپے لینے کا...

حکومت کا کسانوں کی جیب سے اضافی 32 ارب روپے لینے کا فیصلہ

رقم نہری نظام چلانے اور ترقیاتی و مرمتی کاموں پر خرچ کی جائے گی،دستاویزات

پنجاب حکومت نے آبیانے کی مد میں کسانوں کی جیب سے اضافی 32 ارب روپے لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آبیانے کے ریٹس بڑھانے کی منظوری دے دی، فیصلے سے کسانوں سے اضافی 32 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ رقم نہری نظام چلانے اور ترقیاتی و مرمتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پہلے کسی بھی فصل پر فی ایکڑ سالانہ 400 روپے لیے جاتے تھے تاہم اب فی ایکڑ 400 روپے سالانہ کی بجائے فصلوں کے حساب سے آیانہ وصول کیا جائےگا۔

دستاویزات کے مطابق اب گندم، دالیں400، سبزیاں1200، پھل 1000روپے فی ایکڑ سالانہ آبیانہ وصول کیا جائے گا، چاول کے 2000، کپاس کے 1000 روپے فی ایکڑ سالانہ وصول کیے جائیں گے۔

Related articles