کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اضافہ مالی سال دو ہزار تئیس چوبیس کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق صارفین جنوری، فروری اور مارچ میں ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔