اتوار, جنوری 12, 2025
12:55 صبح
اتوار 12-7-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,370سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںکراچی میں ادویات کا بحران، جعلی دوائیاں مارکیٹ میں آگئیں

کراچی میں ادویات کا بحران، جعلی دوائیاں مارکیٹ میں آگئیں

مہنگا را مٹیریل خریدیں گے تو کب تک دوائیاں بنائیں گے، فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

کراچی میں پیناڈال اور بروفین سمیت کئی ادویات کی قلت کے بعد مارکیٹ میں جعلی ادویات کی انٹری ہوگئی۔

شہر قائد میں وینٹولین ان ہیلر، کیوبی رون ٹی ایس آر، پیناڈال اور بروفین کے حصول میں عوام کو مشکلات اصل ادویات کی قلت ہوئی تو جعلی دوائیں مارکیٹ میں آگئی ہیں۔

ایک خاتون شہری نے کہا کہ عوام کو اصل ادویات مل بھی جائیں تو بلیک میں خریدنی پڑتی ہیں، میڈیکل اسٹور والے بھگا دیتے ہیں کہ دوائی نہیں، ایک پڑوسی نے نقلی دوائی لی جس سے بچہ ایکسپائر ہوگیا تھا۔

اس کے علاوہ کراچی میں ادویات کی شدید قلت کے دوران دل کے امراض کی ادویات بھی دگنے داموں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

Related articles