پیر, دسمبر 23, 2024
8:42 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کا گردشی قرض خطرناک حد تک بڑھ گیا

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کا گردشی قرض خطرناک حد تک بڑھ گیا

پی ایس او کا گردشی قرض 812ارب روپے سے تجاویز کرگیا،دستاویز

سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا مالی بحران شدید ترین ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کا گردشی قرض خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ پی ایس او کا گردشی قرض 812 ارب روپے سے تجاویز کرگیا۔

دستاویزات کے مطابق پی ایس او کا گردشی قرض 812ارب روپے سے تجاویز کرگیا، جس میں سوئی نادرن کے ذمے پی ایس او کے 529ارب سے زائد بقایا جات ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے 185ارب 70 کروڑ روپے کا ادھار تیل لے رکھا ہے۔

پاور سیکٹر میں سب سے بڑے ڈیفالٹز جنکوز اور سی پی پی ہیں، جنکوز اور سی پی پی نے پی ایس او کو 150ارب سے زائد ادا کرنے ہیں، حبکو نے 29 ارب 82 کروڑ اور کیپکو نے 5 ارب کی ادائیگی نہیں کی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت اور پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 96ارب 80کروڑ کے بقایا جات ہیں، پی ایس او نے بھی آئل ریفائنز  کو 153 ارب 40 کروڑ  کی ادائیگی کرنی ہے۔

Related articles