مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
سردیوں میں بھی بجلی نایاب ہو گئی،لاہور میں بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے۔
شدید سردی میں بھی لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہ آ سکا،مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شادمان، گلبرگ، مکہ کالونی، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن ، شاہ جمال ، اچھرہ میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
دھرم پورہ،مصطفی آباد،چوبچہ ا سٹاپ کےاطراف 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا،جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے زائد ہے۔
لیسکو ریجن میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں،شہریوں نے نگران حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔