پیر, جنوری 13, 2025
6:08 شام
پیر 13-7-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,370سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںتنخواہ دار طبقے نے ایکسپورٹرز سے 243فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرا دیا

تنخواہ دار طبقے نے ایکسپورٹرز سے 243فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرا دیا

تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس ادا کرنے میں دولت مند ایکسپورٹرز کو بہت پیچھے چھو ڑ دیا، 243 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرایا۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تنخواہ والے طبقے نے گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 158 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے، جو کہ ایکسپورٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس کے مقابلے میں 243 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری طرف اس دوران ایکسپورٹرز نے 4.3 ہزار ارب روپے کمائے ہیں، اور اس کا محض ایک فیصد یعنی46 ارب روپے بطور ٹیکس جمع کرائے ہیں، جو کہ تنخواہ دار طبقے سے 243 فیصد کم ہے، اس طرح تنخواہ والا طبقہ ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ بن گیا ہے۔

جولائی تا دسمبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں تنخواہ والے طبقے سے انکم ٹیکس وصولیوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے، 158 کا 42 فیصد یعنی66 ارب روپے ٹیکس صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ملازمت پیشہ افراد نے ادا کیا ہے۔

Related articles