پیر, جنوری 13, 2025
3:05 شام
پیر 13-7-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,370سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںمرغی کا گوشت سستا، انڈے اور سبزی مزید مہنگی

مرغی کا گوشت سستا، انڈے اور سبزی مزید مہنگی

لاہور، مرغی کا گوشت مزید 7 روپے فی کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں اضافہ اور سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔

چکنکے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہونے سے نئی قیمت 573 روپے ہو گئی، زندہ مرغی قیمت میں پانچ روپے کمی ہوئی ہے۔

زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 380 اور پرچون ریٹ 395 روپے کلومقرر ہوا ہے، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی درجن 390 روپے میں فروخت ہونے لگے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سستابازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، آلو 70 اورپیاز 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک 500اور لہسن 576 روپے،ٹماٹر 155، ہری مرچ 180 روپے،مٹر 200، شملہ مرچ 170 روپے، اسلام آباد،لیموں 100، شلجم 40 اور مولی 30 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں آلو کچا نیا 50، پیاز درجہ اول 190، ٹماٹر 130 روپے کلو،لاہور،ادرک تھائی لینڈ 480، لہسن دیسی 420، کھیرا فارمی 75 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

Related articles