لاہور، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی فی کلو 25 روپے کی کمی ہو گئی۔
زندہ مرغی کی قیمت میں 17 روپے کی کمی ہونے سے تھوک ریٹ 406 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 422 روپے کلو ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 25 روپے سستا ہو کر 612 روپے کلو ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ سے فی درجن انڈے 408 روپے کے ہو گئے۔
واضح رہے گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 439 روپے فی کلو تھی جبکہ گوشت 637 روپے کلو فروخت ہوا۔