پیر, دسمبر 23, 2024
2:01 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريں2 سال کیلئے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی، بلاول -...

2 سال کیلئے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی، بلاول – Pakistan

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا اور مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹھٹھہ میں انتخابی کامیابی کا جشن منانے کی تقریب سےخطاب میں بلاول نے کہا کہ ہماری پارٹی وزارت عظمیٰ کی نشست نہیں، عوام کا حق مانگ رہی ہے، مجھے کہا گیا کہ 2 سال کیلئے وزیراعظم بن جاؤ لیکن میں عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، میں نےمنع کردیا کہ ایسا وزیراعظم نہیں بنوں گا۔ انتخابی نتائج سے متعلق شکایتیں متعلقہ فورم پر لے کر جاؤں گا، متعلقہ فورم پر سنوائی نہ ہوئی تو عوام میں آسکتا ہوں۔

پیپلزپارٹی نے سندھ میں تاریخی کامیابی پر ٹھٹھہ میں جشن منایا، جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن نتائج کے مطابق میں خود کو وزیراعظم کیلئےنامزد نہیں کرسکتا آج کل دھاندلی اور فارم 45 کا شور مچا ہوا ہے، ایسا فارم 45 بھی ہےجس میں جیالاجیتا، کسی اور کو جتوا دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں، مجھ سے عمر میں بڑے سیاستدان صرف اپنا سوچتے ہیں، الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں، اس ماحول میں پاکستان کیسے چلے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی، عوام کے شکرگزار ہیں کہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ثابت ہوگیا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلزپارٹی ہے، الیکشن کے دوران ٹھٹھہ نہیں آسکا، ٹھٹھہ میں جشن منانے کا فیصلہ کیا۔

بلاول نے مزید کہا کہ میں نے یہ الیکشن اقتدار کیلئے نہیں عوام کیلئے لڑا ہے، ملک میں معاشی، سیاسی بحران ہے، ہمارے معاشرے کو تقسیم کردیا گیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن لڑا، مہنگائی، بیروز گاری اورغربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ ماحول رہا تو ملک کو بحرانوں سے کون نکالے گا، کچھ سیاستدان دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے، تمام سیاستدان اس وقت احتجاج کررہے ہیں، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی کے جیالے جیت جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت جل رہا ہے، پورے ملک میں آگ لگی ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم نے آگ کو بجھانا ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کی کرسی نہیں چاہتے، عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم سیلاب متاثرین کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، انتخابی نتائج سے متعلق شکایتیں متعلقہ فورم پر لے کر جاؤں گا، متعلقہ فورم پر سنوائی نہ ہوئی تو عوام میں آسکتا ہوں۔

Related articles