پیر, دسمبر 23, 2024
9:06 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںمریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا، ویڈیو وائرل -...

مریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا، ویڈیو وائرل – Pakistan

سوشل میڈیا پر مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے، مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان آگیا ہے۔

عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک کلپ چل رہا ہے، جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے نے یہ کلپ وائرل کیا۔

عظمٰی کاردار نے کہا کہ میں ناشتہ کررہی تھی کہ مریم نواز آگئیں، میں نے جذبات میں آکر مریم نواز کو گلے لگالیا، میرے ہاتھ گندے تھے تو میں نے خود ہی اپنا ہاتھ نیچے کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جتنی عزت اور پیار مریم سے ملا بتا نہیں سکتی، لوگوں کو تکلیف ہے کہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔

Related articles