پیر, دسمبر 23, 2024
8:28 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںمشکل اصلاحات کیلئے پاکستان کی نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ...

مشکل اصلاحات کیلئے پاکستان کی نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں: موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔

موڈیزکی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ نئی مخلوط حکومت کیلئے غیریقینی صورتحال برقرار رہے گی جب کہ مشکل اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں

موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم لیکن طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے اور زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں، پاکستانی معیشت کو قلیل، وسط مدت کے دوران انتہائی بلند مالی خطرات درپیش ہیں۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک  اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا، مالی اوربیرونی خطرات میں کمی پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی،  قرضوں پرڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے۔

Related articles