منگل, دسمبر 24, 2024
12:37 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںرمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا...

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دے دیا

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

گیس اور بجلی کی کمپنیوں نے لوڈ مینیجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق افطار ، سحر اور تراویح کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی اور افطار اور سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی۔

وزارت توانائی نے گیس اور بجلی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔

دوسری جانب بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نےلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی دے دیا ہے۔

Related articles