خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں، جس کے لئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔
کسان اور یوتھ کونسلرکی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جسٓ میں 26 سو سے زیادہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
باجوڑ
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اجمل حفیظ نے کہا کہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو کہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کیلئے وی سی جنت شاہ میں تین پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
اجمل حفیظ نے کہا کہ تین پولنگ اسٹیشنز میں چھ ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
ڈی پی او باجوڑ نذیر خان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ملاکنڈ
ملاکنڈ میں درگئی کے ایک ویلج کونسل میں پولنگ جاری ہے، ویلج کونسل سید راجوڑ میں یوتھ کونسلر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے، 3100 ووٹرز کیلئے 3 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔
ویلج کونسل کے تینوں پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے، یوتھ کونسلر کی نشست پر دو امیدوار کامران خان اور سکندر خان مدمقابل ہیں۔ پولنگ کا عمل سست اورٹرن اوٹ کم ہے۔
لنڈی کوتل
لنڈی کوتل میں وی سی 2 خارغلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پولنگ کا عمل پر امن انداز میں جاری ہے، مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار سمیت 5 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
ووٹرز کےلئے کل 3 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ایک پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ دو کو حساس قرار دیاگیا ہے۔
وی سی 2 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 ہزار131 ہے، رجسٹرڈ فیمیل ووٹرز کی تعداد 2829 ہے، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، وی سی 2 کے حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
نوشہرہ
بلدیاتی نمائندوں کے خالی شدہ دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا دنگل سج گیا ہے، خالی شدہ نشستوں میں تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد نمبر 9 اور اس نوشہرہ بدرشی وارڈ نمبر 2 شامل ہیں، دونوں خالی شدہ نشستوں پر پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 7 ہے۔
تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد نمبر 9 پر ٹوٹل 5 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، بدرشی وارڈ نمبر2 پر ٹوٹل 2 پولنگ اسٹیشن قائم ہے۔ نوشہرہ:-دونوں نشستوں سابقہ منتخب امیدوارن کے فوت ہونے کے باعث دونوں نشستیں خالی ہوگئی تھی۔
سیریل نمبر | علاقہ | کونسلز |
---|---|---|
1 | Peshawar | 6 |
2 | Mardan | 9 |
3 | Charsadda | 5 |
4 | Khyber | 2 |
5 | Kohat | 2 |
6 | Bannnu | 5 |
7 | Lakki Marwat | 3 |
8 | DI Khan | 7 |
9 | Tank | 1 |
10 | Abbottabad | 1 |
11 | Battagram | 4 |
12 | Haripur | 1 |
13 | Torghar | 1 |
14 | Swat | 3 |
15 | Shangla | 2 |
16 | Malakand | 1 |
17 | Upper Dir | 4 |
18 | Lower Dir | 3 |
خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لیے 65 ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اس دوران 102مردوں، 89 خواتین اور65 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابات میں 3لاکھ 85ہزار 835ووٹر حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے اور
159 پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دیا ہے جہاں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔