ٹھٹھہ کی تحصیل کھاروچھان کے ماہی گیروں کی لاٹری لگ گئی۔ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب جال میں پھنس گئی۔
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ نایاب مچھلی کوئی اور نہیں بلکہ سوا مچھلی ہے۔
جبکہ کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ کا کہنا تھا کہ ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے ان مچھلوں کا شکار کیا ہے۔
کھلے سمندر میں پکڑی جانے والی ان 300 سوا مچھلیوں کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔
اس نایاب مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے فوٹا آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے۔ جبکہ سوا مچھلی کا گوشت بھی مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔