پیر, دسمبر 23, 2024
2:16 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںکراچی کی بستی میں چرچ، مندر اور مسجد ایک ساتھ قائم -...

کراچی کی بستی میں چرچ، مندر اور مسجد ایک ساتھ قائم – Pakistan

کراچی کی ایک ایسی بستی جو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے، جہاں پر مسجد، گرجا گھر اور مندر ایک ساتھ موجود ہیں۔

یہ علاقہ منگھوپیر کا جہاں پر مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں ایک ہی جگہ قائم ہیں، یہاں کے لوگ ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونے کو اپنی اہم ترجیح سمجھتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سالوں سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں لیکن آج تک کسی قسم کا کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا ہے۔

مندر کی دیکھ بھال کرنے والے لال سنگھ کا کہنا ہے کہ اس مندر کو بنے ہوئے 150 سو سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔

مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کرعید، دیوالی اور کرسمس ساتھ مناتے ہیں، جب آذان ہوتی ہے تو ہم اپنی پوجا کو مختصر کرتے ہیں تاکہ آزان میں خلل نہ آئے۔

گرجا گھر کے پادری کا کہنا تھا کہ 1984 سے یہاں موجود ہوں اور اس گرجاگر کی دیکح بھال کررہا ہوں ، یہاں مسلمان ہمارے ہر فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں۔

مذہبی تعصب کے بغیر ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں خوشی کہ جذبے کہ ساتھ شرکت کرتے ہیں، پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیت اور اکثریت کے حقوق ایک جیسے ہی ہیں۔

Related articles