چاول کی برآمدات سے ملک کو2.517 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل
ملک میں چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر85.83 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.517 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.354 ارب مقابلہ میں 85.83 فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.932 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.546 ملین میٹرک ٹن تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 472135 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمد سے ملک کو539.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.43 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 366210 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو386.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔چاول کی دیگراقسام کی برآمدات سے ملک کو 2.180 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 967.87 ملین ڈالر تھا۔