پیر, دسمبر 23, 2024
4:31 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںمحمد اورنگزیب، اسحاق ڈار اور فیصل واوڈا بھی سینیٹر بن گئے، خیبرپختونخوا...

محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار اور فیصل واوڈا بھی سینیٹر بن گئے، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی – Pakistan

سینیٹ کی 30 نشستوں پر دو اپریل (منگل) کو انتخابات منعقد کیے گئے، جن میں بلوچستان سے حصہ لینے والے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، تاہم خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے حکم نامہ میں کہا ہے کہ نو منتخب ارکان کے پی اسمبلی کے حلف اٹھانے تک انتخابات روک دیئے گئے ہیں۔

سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے قومی ، سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 11 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کیں، جبکہ سندھ سے آزاد امیدوار فیصل وواڈا بھی کامیاب ہوئے۔

سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کا وقت 9 بجے شروع ہوا اور پولنگ 4 بجے تک جاری رہی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی آخر وقت میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ ختم کردیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو حکمران اتحاد کو ووٹ دینے پر قائل کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ نومنتخب اراکین کا حلف تاحال نہیں ہوسکا۔

سینیٹ کی جن 30 نشستوں پر آج انتخابات ہو ہونے تھے ان پر 59 امیدوار مدمقابل ہیں۔

قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی، پنجاب اسمبلی، خیبرپختونخواہ اسمبلی ہال پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کیے گئے۔

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی پولنگ خفیہ رائے شماری سے ہورہی ہے، موبائل فون لے جانے پر پابندی ہے۔

خیبرپختونخواہ کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کے بعد سندھ کی 12، نشستوں، پنجاب کی 5 جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔

18 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے، بلوچستان کی 11 جبکہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

اسلام آباد میں دو نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں، اسلام آباد سے جنرل نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن مضبوط امیدوار ہیں اور ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے ن لیگی اسحاق ڈار مضبوط امیدوار ہیں۔

جنرل نشست پر آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ جبکہ ٹیکنوکریٹ پر عنصر کیانی مدمقابل ہیں۔

پولنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے چار رنگوں کے بیلٹ پپیرز استعمال ہوں گے، جنرل نشستوں کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ ہو گا، ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپر ہوں گے، جب کہ غیرمسلم کی نشستوں کے لیے پیلے رنگ کا بیلٹ پپیر استعمال کیا جائے گا۔

Related articles