پیر, دسمبر 23, 2024
4:21 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔ موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہےکہ ریٹس میں نمایاں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related articles