پیر, دسمبر 23, 2024
8:46 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںانٹربینک میں ڈالر 13 پیسےمہنگا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا...

انٹربینک میں ڈالر 13 پیسےمہنگا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 25 پیسےکاہوگیا۔گزشتہ روز امریکی ڈالر کاروبار کے اختتام پر 278.12 پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روزبھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔جہاں پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 538 پوائنٹس سے زائد کے اضافے سے 71ہزار پوائنٹس تاریخ کی بلندی سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ70 ہزار 544 پر بند ہوئی تھی۔

Related articles