ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والا بجلی پر احتجاج کہیں فسادات میں نہ بدل جائے، اگر حکومت نے حل نہ دیا تو احتجاج کا حصہ بننے پر مجبورہوں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، اتنی لوڈشیڈنگ کے باوجود بل وہی آرہے ہیں، جس کی وجہ سے تاجر احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تاجروں نے احتجاج کی کال دی ہے، اگر حکومت نے حل نہ دیا تو احتجاج کا حصہ بننے پر مجبورہوں گے، اور خدشہ ہے کہ بجلی پر احتجاج کہیں فسادات میں نہ بدل جائے۔
کنوینئر ایم کیو ایم نے کہا کہ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ سرچارج رکھا گیا، یہ کے الیکٹرک کا نہیں واپڈا کا مسئلہ ہے، تمام دباؤ کے الیکٹرک کے صارفین پر آرہا ہے، فوری ریلیف کےاقدامات حکومت وفد کی ذمہ داری ہے۔