پیر, دسمبر 23, 2024
11:19 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںآئی جی جیل خانہ جات عمران خان کی سہولتیں دیکھنے پہنچ گئے...

آئی جی جیل خانہ جات عمران خان کی سہولتیں دیکھنے پہنچ گئے – Pakistan

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا اچانک دورہ کیا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی اور انہیں فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اٹک جیل میں سیکیورٹی اور اسیران کو فراہم کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے عمران خان کی بیرک اور بیرک میں لگے کیمروں کا جائزہ لیا۔کیمروں کی لوکیشن اور پرائیویسی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور اسے رولز کے مطابق قرار دیا۔

جیل حکام نے آئی جی جیل کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے کمرے میں بیڈ، تکیہ، بیڈ، میٹرس، میز، کرسی، ائیر کولر، ایگزاسٹ فین، جائے نماز ، انگریزی ترجمے کے ساتھ قران پاک، مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں، اخبار، چائے تھرمس، کھجوریں اور پرفیوم وغیرہ مہیا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

1928 میں بنی مچھ جیل کا مرچی وارڈ اوراس کی
تاریخ

اٹک جیل میں عمران خان کے باتھ روم کے اوپر بھی کیمرے لگے ہیں،
جج

عمران خان جیل میں دن کیسے گزار رہے ہیں، صحافی نے بڑے دعوے کر
دیے

چیئرمین تحریک انصاف کے واش روم میں ویسٹرن کموڈ، بیسن، باتھ سوپ، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر موجود ہیں۔

جیل حکام نے بتایا کہ منگل کے روز ان کی فیملی اور جمعرات کے روز وکلاء سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے۔ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پانچ ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔

Related articles