وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔دستاویز میں بتایاکہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپےاضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔