ملک بھر میں سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے تولہ ہو گیا۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہو گئی، دس گرام سونا بھی مزید سستا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہونے سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا دس گرام ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔