پیر, دسمبر 23, 2024
7:28 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںآئی پی پیز کا مسئلہ مزید بدتر ہوگا، بجلی 100 روپے فی...

آئی پی پیز کا مسئلہ مزید بدتر ہوگا، بجلی 100 روپے فی یونٹ پر چلی جائے گی، چیئرمین فنانس کمیٹی – Pakistan

سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا مسئلہ پچھلے دس بیس سال سے موجود ہے اور کوئی اس کو سنجیدہ نہیں لیتا، جب تک اس کا اسٹرکچر اور طریقہ کار صحیح نہیں ہوگا تب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ مزید بدتر ہوجائے گا اور بجلی سو روپے فی یونٹ پر چلی جائے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی پی پیز سے بڑا مسئلہ بجلی کی چوری ہے، جتنی بجلی آپ بناتے ہیں اتنی قیمت آپ ریکور ہی نہیں کرتے، آئی پی پیز تو بعد کی بات ہیں، آپ بلاوجہ آگے چلے گئے پہلے جو حل طلب مسئلہ ہے اسے تو حل کریں۔

ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسی تنظیمیں عمران خان کی ڈی پیز لگا کر فوج مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، فواد
چوہدری

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، شرح سود میں ایک فیصد کمی

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے آئی پی پیز کے بارے میں تمام معلومات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

انہوں نے کہا کہ آپ کو اس پورے پاور سیکٹر کو ری فارم کرنا پڑے گا، اس سیکٹر کو صحیح کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، آئی پی پیز کا نہ تو فرانزک آڈٹ ہو رہا ہے نہ ٹیکنیکل آڈٹ ہو رہا ہے، ان کے پلانٹس کو چیک نہیں کیا جارہا، یہ سب چیزیں ہماری کرنے والی ہیں جو نہیں کی جا رہیں کیونکہ یہ سب ملی بھگت ہے، 48 گھنٹوں میں 341 ارب روپے کی پیمنٹ ہوئی ہے۔

Related articles