پیر, دسمبر 23, 2024
12:19 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے، حافظ...

ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے، حافظ نعیم کا دھرنے میں اعلان – Pakistan

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی، جماعت اسلامی میں مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جبکہ حافظ نعیم نے دھرنے سے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا کہ فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دھرنے بڑھتے جائیں گے اور سڑکیں بند ہوں گا، ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے

فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دھرنے بڑھتے جائیں گے اور سڑکیں بند ہوں گی حافظ نعیم نے دھرنے میں دیڈیو لنک سے خطاب میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم تاجروں اور صنعتکاروں سے رابطے میں ہیں ، 25 ہزار ملازمین کا ایف بی آر کرتا کیا ہے آئی پی پیز لوٹ مار کا کام کرتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے گرفتاررہنماؤں اورکارکنان کی رہائی کا فیصلہ کرلیا، رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے گرفتار ورکرز کو آج رہا کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شرکا مطالبات کی منظوری کے لیے پر عزم ہیں، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر چلے گئے۔

دھرنے کے شرکا نے صبح نماز فجر باجماعت ادا کی، دھرنا کے شرکا اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے عملے نے دھرنے کی جگہ پر صفائی کی، اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ صفائی کا خیال رکھا جائے۔

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری: حافظ نعیم نے ’حکومت ہٹاؤ‘ تحریک کی دھمکی دے دی

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا پورے ملک کے عوام کی امیدوں کا مرکز بن رہا ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کن جہدوجہد شروع کی ہے، یہ دھرنا بھی بڑھتا جا رہا ہے اور رابطہ عوام بھی بہتر ہو رہا ہے، حق دو عوام تحریک کا پہلا مرحلہ بجلی کے بل کم کرانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ ملک کے تمام اداروں کو بیچنا چاہتا ہے، اگر کوئی سرمایہ کاری کرے تو اداروں کی رشوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مراعات یافتہ طبقہ آپس میں ایک ہے، یہ دھرنا اس لئے دیا ہے کہ ظلم کے نظام کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکمران چوروں، ڈاکوؤں اور خود کو تحفظ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے 94 میں آئی پی پیز کے معاہدے کیے، پرویز مشرف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آئی پی پیز کو نوازا، ہزاروں ارب روپے لٹائے گئے، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی آئی پی پیز کو نوازا، آئی پی پیز والا معاملہ ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

عمران خان کی پارٹی قیادت اور کارکنوں کو جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت

امیر جماعت اسلامی کا ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کہتے ہیں جن لوگوں نے آئی پی پیز کے معاہدے کیے وہ ذمہ دار ہیں، ہم کیپسٹی چارجز کی پیمنٹ نہیں دیں گے۔

Related articles