پیر, دسمبر 23, 2024
8:58 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںاوکاڑہ: پنکھے سے خاتون کی لٹکتی لاش معمہ بن گئی، شوہر فرار...

اوکاڑہ: پنکھے سے خاتون کی لٹکتی لاش معمہ بن گئی، شوہر فرار – Pakistan

اوکاڑہ کے تھانہ کینٹ کی حدود 17 فور ایل میں شادی شدہ خاتون کی موت معمہ بن گئی ہے، لاش پنکھے سے لٹکتی پائی جانے کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ موت قتل ہے یا خودکشی کی گئی ہے۔

خاتون کے ورثا کا الزام ہے کہ شوہر افتخار نے اپنی بیوی اقصیٰ کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کرکے لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا۔

کراچی: ہوائی فائرنگ پر پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، 22 گرفتار

قتل ہونے والی اقصیٰ بی بی چار ماہ کے بچے کی ماں تھی، جس کا خاوند ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متوفی خاتون کی والدہ کی مدعیت میں داماد سمیت تین افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خاوند افتخار نے بیوی اقصیٰ کا قتل اس کے بھائی عمران کی طرف سے ملزم کی بھانجی کو طلاق دینے کی پاداش میں کیا۔

لاہور میں 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ لاش و پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا قتل ہوا یا خودکشی ہے، اصل حقائق کا علم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہوگا۔

Related articles