پیر, دسمبر 23, 2024
3:55 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,440سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںدہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، بیرسٹرسیف - Pakistan

دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، بیرسٹرسیف – Pakistan

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مسئلہ پرانا ہے، دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتےہیں، مقامی طورپر بھی ان دہشت گردوں کے سہولت کار موجودہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ زیادہ ترکارروائیوں میں دہشت گرد مارے جاتےہیں، خیبر پختونخوا پولیس کومضبوط کیاجارہاہے، پولیس کیلئے بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے، قومی سلامتی کا معاملہ وفاقی حکومت کا بنتاہے، تاہم وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ہمیں فنڈز نہیں دیئےجارہے، سرحد کے معاملات بھی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہیں، ٹیلی کمیونیشن بھی اسی کےحصےمیں آتاہے، موجودہ حکومت کونہ ہٹایا گیا تومسائل حل نہیں ہوں گے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی کیس درست نہیں ہے، 9 مئی کےکیسز میں تاحال عدالتوں میں چالان پیش نہیں ہوئے ہیں، حکمراں صرف الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسیاست سے دور رکھنے کیلئے جیل میں رکھا گیا ہے، احتجاج کے حوالےسے ہماری بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔

Related articles