سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا، اجلاس کا بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اورتوجہ دلائونوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہرچاربجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس بارہ نکاتی ایجنڈے پرمشتمل ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پانچ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ، سینیٹرمحسن عزیز کی جانب سے ملک میں بند صنعتی یونٹس کوگیس کی معطلی کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
اجلاس ملکی صنعتی ومعاشی معاملات سمیت مختلف اہم امورپربحث کے لیے طلب کیا گیا ہے، جس میں سینیٹرزاپنی آراء اور تجاویز پیش کریںگے۔