جمعہ, جون 6, 2025
6:49 صبح
جمعہ 10-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خوارج...

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خوارج ہلاک – Pakistan

ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائی میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Related articles