جمعہ, جون 6, 2025
12:56 شام
جمعہ 10-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںکراچی اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی...

کراچی اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی یوسی چیئرمین عامر بھٹو جاں بحق – Pakistan

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔ وزیربلدیات سعید غنی کہتے ہیں عامر فعال کارکن تھے۔ ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا، سعید غنی

دریں اثنا وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا۔ مقتول عامربھٹوکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھا،
حملہ آور عامر کے دفتر آئے بات چیت کے بعد فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش ہے۔

سعید غنی نے کہا ڈالمیا میں پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، اس کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے ، جلد اس واقعے میں ملوث بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Related articles