منگل, جون 17, 2025
1:17 شام
منگل 21-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںاسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں...

اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نوازشریف – Pakistan

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی ایٹمی طاقت کو ملک کی خوش نصیبی قرار دیا۔

نواز شریف نے ایران پر حملوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ایران پر حملہ کرنا کون سی انسانیت ہے؟ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج وہ ایٹمی طاقت رکھتا ہے اور ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے بنایا ہے، دنیا میں امن قائم ہونا چاہیئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے زیادتی کی، کسی پر حملہ کرنا اور کسی کے گھر کو جلا دینا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، لوگوں کی مشکلات کم ہورہی ہیں، پاکستان اچھے راستے پر گامزن ہے، پہلے تو تنزلی تنزلی تھی، اب پاکستان ترقی کی طرف آرہا ہے، امید ہے اللہ ہمیں ہماری امیدوں سے بڑھ کر نوازے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں شرح سود کہاں تھی، آج کہاں ہے، شہبازشریف اور مریم کو شاباش دیتا ہوں، اچھا کام کررہے ہیں، 8،10 سال اسی طرح چلتے رہے تو ساری مصیبتیں دور ہوجائیں گی۔

Related articles