کراچی میں ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انڈر پاس میں محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گر گیا۔
سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے۔
ایک متاثرہ موٹر سائیکل پر دو افراد کاشف اور عامر سوار تھے جو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں۔
دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ
کراچی میں ٹریفک حادثے نے 3 بچوں کی جان لے لی
زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، جہاں 35 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔