توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ آج فیصلہ سنائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج 11 بجے سنایا جائے گا۔
عدالت کی جانب سے پیر کو ہی فیصلہ سنائے جانے کی توقع تھی لیکن الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے دلائل تین گھنٹے تک چلتے رہے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ
کرلیا۔