چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی، اور اگر عمران خان کو 4 روز قبل سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تو وہ بھی غیر قانونی ہوگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ آج ضمانت ہوجائے گی۔
نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے،
گرفتار بندے کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر اسے لازمی بتایا جاتا ہے، لیکن ابھی تک نہ پی ٹی آئی چیئرمین اور نہ ہی ہمیں بتایا گیا۔
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ گرفتاری کے 24 گھنٹے میں بندے کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جاتا ہے،
ابھی تک پی ٹی آئی چیئرمین کو کہیں پیش نہیں کیا گیا، اگر 4 دن پہلے کی گرفتاری ڈالی جاتی ہے تو غیرقانونی ہوگی۔