بلوچستان کے شہر نصیر آباد میں مہنگائی کے باعث خود کشی کے 2 واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بے روزگاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے۔
خودکشی کا پہلا واقعہ جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔
گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا اور اسے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔