کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا جسے دیکھنے کیلئے شہری بھی پہنچ گئے۔
شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر دیکھا گیا جو بڑے آرام سے ٹہل رہا تھا۔
شیر ٹہلتے ہوئے ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، جبکہ شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی پہنچی۔
شیر کے گشت کے بعد شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ابتدائی طور پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ذریعے شیر کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔