کراچی: سندھ میں تعینات پولیس انسپیکٹرز کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔
ترمیم کے مطابق ایکٹ کے سیکشن 132 کے سب سیکشن 3 میں لفظ انسپیکٹر کا اضافہ کیا جائے گا، انسپکٹرز کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔
مذکورہ ترمیم کے تحت ایک ہی فرد کی جانب سے بار ہار اسی جرم کے ارتکاب پر انسپکٹرز کو متعلقہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مجاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
گورنر کا سندھ گوٹھ آباد ہاؤسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 پر دستخط سے
انکار
گورنر سندھ کا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے
انکار
واضح رہے کہ سابق صوبائی اسمبلی نے 8 اگست کو سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی تھی جسے دستخط کے لئے گورنر سندھ کو بجھوایا گیا تھا۔