کراچی کی سڑکوں پر چہل قدمی کرنے والے شیر کے مالک سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز شارع فیصل پر شیرنظر آیا تو شہری اُسے دیکھنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔
محکمہ والڈ لائف نے شیرکے مالک سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے شیر کو کراچی چڑیا گھر کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ شیر کے گشت کے بعد شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھیں۔
ابتدائی طور پر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ذریعے شیر کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔