پیر, دسمبر 23, 2024
8:43 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںچیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف...

چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف ہیں، ترجمان پی ڈی ایم – Pakistan

پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف ہیں، اور ان کی بیوی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی آج خود این آر آو کی بھیک مانگ رہا ہے۔

حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف ہے، اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے، اگر دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا، اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتا دیتا، لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: عمران نیازی پاکستان کا ”بال ٹھاکرے“ اور پی ٹی آئی ”آر ایس ایس“ کا دوسرا نام ہے: حافظ حمداللہ

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی کئی ممالک سے تعلقات خراب کر چکا ہے، وہ کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں، اسے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا۔

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے ۔ پہلے کہا تھا یہ کسی اور کی زبان بول رہا ہے، آج ملک کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار عمران خان اور ان کے سپورٹرز ہیں۔

Related articles