پیر, دسمبر 23, 2024
9:03 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںانتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، وزارت...

انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، وزارت قانون کا صدر کو جوابی خط – Pakistan

ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت کو رائے پر مبنی جوابی خط میں کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار کے بعد ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی، جس پر وزارت قانون وانصاف نے صدر کو رائے پر مبنی جوابی خط ارسال کردیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے خط میں واضح کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینےکی مجازاتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے۔

Related articles