آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق پیسرگلین میک گرا نے انسٹاگرام پر دل کو دہلا دینے والی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے گھر میں گھُس آنے والے 3 اژدھوں سے نبردآزما دیکھا جا سکتا ہے۔
گلین میک گرا نے فالوورز پرانکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے گھر پرحملہ کرنے والے تینوں اژدھوں کو کامیابی سے نکال باہرکیا۔
ویڈیو میں انہیں انتہائی مہارت کے ساتھ تین سانپوں میں سے ایک کو قابو کرکے گھر سے باہرلے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کرکٹرنے اپنی یہ کامیابی اہلیہ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ، ’سارہ لیون میک گرا کی کافی حوصلہ افزائی کے بعد گھر میں موجود تمام 3 کوسٹل کارپٹ پائتھنز کو بحفاظت واپس جھاڑی میں چھوڑ دیا گیا‘۔
مزید پڑھیں:
بھارت میں جی 20 کانفرنس پرعالمی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے، ناکامی کا امکان
بنگلورو ائرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس سے 72 سانپ اور 6 بندر پکڑے گئے
ایلون مسک پراسٹارلنک بند کرکے روس کی مدد کرنے کا الزام
ویڈیو کلپ میں میک گراموپ کا استعمال کرتے ہوئے سانپ پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، اس دوران پس منظر سے ان کی اہلیہ کی چیخوں کی آواز سُنائی دیتی ہے۔
سابق کرکٹر کی اس پوسٹ کو اب تک 50 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس شیئر کو 4,000 سے زیادہ لائکس بھی مل چکے ہیں۔
بہت سے لوگوں نے میک گرا کی بہادری کو سراہنے کیلئے ویڈیو پر تبصرے کیے۔
ایک شخص نے لکھا کہ، ’ایسا کچھ بھی نہیں جو لیجنڈ نہیں کر سکتا‘۔
ایک اور نے لکھا، ’اوہ میرے خدا! تم بہت بہادر ہو، گلین‘۔
ایک صارف نے لکھا، ’تین اژدھے؟ شاید آپ کو اپنے دروازے بند کرنے کی ضرورت ہے. سانپوں کو نکالنے کیلئے موپ اور جھاڑو اچھے ہیں‘۔
ایک اور مداح نے اسے کرکٹر کی حیرت انگیز کوشش قرار دیا۔