پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے بعد 2 خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنا پہلا پیغام جاری کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ایک تصویر ان کی اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ جبکہ دوسری ان کی اہلیہ کے ساتھ ہے۔
اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ گرمجوشی اور پیاری خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ، یہاں سے کسی خاص کے ساتھ محبت اور ہنسی کی شروعات ہے۔
مزید پڑھیں
انشاء آفریدی نے شادی پر کس برانڈ کے عروسی لباس کا انتخاب
کیاشاہین آفریدی کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر
وائرلانشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے
آگئی’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں
کے سامنے‘
یاد رہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی۔