منگل, دسمبر 24, 2024
5:30 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلہاردک پانڈیا نے امام الحق کو گیند کروانےسے قبل پڑھے گئے ’منتر‘...

ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو گیند کروانےسے قبل پڑھے گئے ’منتر‘ کا راز کھول دیا – Sports

ورلڈ کپ کے اہم ترین پاک بھارت ٹاکرے میں امام الحق کی وکٹ لینے کے بعد خبروں میں آنے والے ہاردک پانڈیا نے گیند کروانے سے پہلے پڑھے گئے ’منتر‘ کی تفصیلات بتادیں۔

احمد آباد کے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کو خاصی مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کربالنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کے اوپنرزعبداللہ شفیق اورامام الحق نے کھیل کاآغازکیا۔

ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی جس میں وہ امام کو آؤٹ کرنے سے قبل کروائی جانے والی گیند کو بالکل اپنے منہ کے قریب لے جا کر کچھ پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انوشکا شرما پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے احمد آباد پہنچ گئیں

ورلڈکپ میں 8 ویں بار آمنا سامنا، پاکستان بھارت سے کیوں نہیں جیت پاتا؟

اس گیند کے بعد امام الحق پویلین لوٹ گئے تھے، سوشل میڈیا پراس ویڈیوسے متعلق خوب دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔

ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے میں احمد آباد کا موسم کس کروٹ بیٹھنے والا ہے

ہاردک پانڈیا نے تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ’کسی جنترمنتر‘ کے بجائے خود کو بُرا بھلا کہہ رہے تھے۔

اسٹار اسپورٹس سے گفتگو میں بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ وہ اچھی لینتھ والی گیند کروانے کے لیے خود کو گالیاں دے رہے تھے۔

پاک بھارت میچ پانڈیا کیلئے خاصا اچھا رہا تھا جنہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191رنزپرآؤٹ ہوگئی تھی جبکہ فتح حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے۔

Related articles