پیر, دسمبر 23, 2024
12:11 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم...

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر جرمانہ – Sports

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کو سلو اوور پر جرمانہ کردیا گیا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی لگ گیا، آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ٹیم پر جنوبی افریقا کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی نے قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا تاہم پاکستانی کپتان بابراعظم نے جرمانہ قبول کرلیا۔

پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز پیچھے تھی اور آئی سی سی رولز کے مطابق ہر اوور پر 5 فیصد میچ فیس کی کٹوتی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی، اس میچ میں پاکستان کو چوتھی شکست کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقہ نے47.2 اوورزمیں ہدف حاصل کرکے پانچویں کامیابی اپنے نام کی تھی۔

ورلڈ کپ: پاکستان کو جنوبی افریقا سے بھی شکست، سیمی فائنل میں رسائی
مزید مشکل

ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ: افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک
شکست

Related articles