پیر, دسمبر 23, 2024
10:00 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلآئی پی ایل 2024 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا آغاز - Sports

آئی پی ایل 2024 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا آغاز – Sports

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی آج سے دبئی میں شروع ہوگئی۔

گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے روسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں 333 کرکٹرز شامل ہیں۔

ان مجموعی 333 کھلاڑیوں میں سے 214 بھارتی اور 119 غیر ملکی کھلاڑی ہیں جن میں سے 2 کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممالک سے ہیں۔

آئی پی ایل آکشن میں کیپڈ کھلاڑیوں کی تعداد 116 جب کہ اَن کیپڈ کھلاڑیوں کی تعداد 215 ہے اور 2 کھلاڑیوں کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔

اب زیادہ سے زیادہ 77 سلاٹ دستیاب ہیں جن میں سے 30 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

دو کروڑ بھارتی روپے سب سے زیادہ ریزرو قیمت ہے جس میں 23 کرکٹرز کو بریکٹ میں رکھنے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نیلامی کی فہرست میں 13 کھلاڑی ہیں جن کی بنیادی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، نیلامی مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے سے جاری ہے۔

Related articles