پیر, دسمبر 23, 2024
12:17 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلباکسنگ ڈے ٹیسٹ: تھرڈ امپائر کے لفٹ میں پھنسنے نے میچ رُکوا...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: تھرڈ امپائر کے لفٹ میں پھنسنے نے میچ رُکوا دیا – Sports

شہد کی مکھیوں سے لے کر جلے ہوئے ٹوسٹ اور گریوی تک، کئی دہائیوں سے کھیل میں تاخیر کا باعث بیں اور اس فہرست میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) نے بھی ایک مثال اپنے نام کرلی ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے کھلاڑی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایم سی جی میں دوسرے سیشن کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار تھے لیکن فیلڈ امپائر جوئل ولسن اور مائیکل گف ایکشن شروع کرنے کی اجازت نہیں دے سکے۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ ڈائننگ ہال سے واپسی پر لفٹ میں پھنس جانے پر اپنی پوزیشن پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

میچ رکنے پر فورتھ امپائر فل گلیسپی ایکشن میں آئے، تاکہ خالی باکس کو عارضی طور پر پُر کرسکیں تاہم اتنی دیر میں ایلنگ ورتھ کو لفٹ سے نکال لیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بولر وسیم اکرم نے واقعے پر ردعمل میں ہنس کر کہا کہ یہ کچھ دن پہلے ہوا جب کوئی یہاں لفٹ میں پھنس گیا تھا، میں سمجھ سکتا ہوں لیکن میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

میلبرن ٹیسٹ : میر حمزہ کا نام ایکس ٹرینڈز میں جگمگانے لگا

میلبرن ٹیسٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستانی بولرز کے نام

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مذاق میں کہا کہ میں جانتا ہوں کون سی لفٹ قصور وار ہے، یہ ایک سست لفٹ ہے، اس لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ تاخیر سات منٹ تک جاری رہی اور تھرڈ امپائر ایلنگ ورتھ نے واپس آکر میدان میں موجود فیلڈ امپائرز کی طرف ہاتھ ہلایا جب کہ ایم سی جی نے عجیب و غریب صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے ایکس پر معافی بھی مانگ لی۔

تھرڈ امپائر کی واپسی پر مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بلآخرایلنگ ورتھ واپس آگئے، وہ تھوڑا تھکے ہوئے لگ رہے ہیں، شاید انہیں سیڑھیاں چڑھنی پڑ گئیں ہوں گی۔

Related articles