پیر, دسمبر 23, 2024
1:02 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلپاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا...

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا – Sports

پاکستان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا، پانچویں اور آخری میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 42 رنز سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 92 رنز ہی بنا سکی۔

افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز نے دو وکٹیں لیں، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز اسکور کر پائی۔

پاکستان کے آٹھوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

Related articles