پیر, دسمبر 23, 2024
8:31 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلپی ایس ایل میچز: کراچی ٹریفک پولیس نے روٹس کا اعلان کر...

پی ایس ایل میچز: کراچی ٹریفک پولیس نے روٹس کا اعلان کر دیا – Pakistan

پاکستان سپُر لیگ کے میچز کے حوالے سے کراچی میں ٹریفک روٹس سامنے آ گئے ہیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 28 فروری سے پی ایس ایل کے میچز ہونے جا رہے ہیں۔

ملتان اور لاہور کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپُر لیگ کی 6 ٹیمز آمنے سامنے آنے والی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 9 کے کُل 11 میچز کھیلے جائیں گے، جو کہ 28 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔

اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہیں، جس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم جانے والے روڈ بند رہیں گے۔

میچز کے دوران سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، جبکہ پیپلز چورنگی سے یونی ورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل اور حسن اسکوائر، تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

جبکہ میچز کے دوران جو شائقین کارساز، ملینیم اور نیو ٹاؤن آ رہے ہیں، ان کے لیے پی ایس بی کوچنگ سینٹر/ چائنہ گراؤنڈ میں پارکنگ مختص کی گئی ہے۔

Related articles