منگل, دسمبر 24, 2024
12:28 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلشاداب خان کی والدہ نے نسیم شاہ اور بھائیوں کو اپنا بیٹا...

شاداب خان کی والدہ نے نسیم شاہ اور بھائیوں کو اپنا بیٹا بنا لیا – Sports

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شاداب خان کی والدہ نے میچ کے بعد نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کو گلے لگا لیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کھلاڑی کی والدہ نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں شاداب خان کی والدہ کا کہنا تھا ’میرے بھی بیٹے ہو تم، تم سب ٹیم کے کھلاڑی میرے بیٹے ہو‘۔

ساتھ ہی والدہ نے نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کے ماتھے کو بھی بوسا دیا، نسیم شاہ بھی شاداب خان کی والہانہ محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا کر ہدف پورا کر لیا تھا۔

Related articles