آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان کی امریکا کیخلاف بیٹنگ ڈیلاس میں جاری ہے۔ جہاں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی۔پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب 40 اور اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے اچھی کارکاردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین آفریدی 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
.
امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ٹیم میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث ، نوتوش کینجی، محمد علی خان ، جیسی خان ، کورے اینڈرسن،نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش موجود ہیں۔
بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز
پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، بابراعظم نےبھارتی بلے بازویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا۔
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ رنزبنانےوالےبیٹربن گئے۔